شاہینوں کی قومی ویمنزکرکٹ ٹیم سے ملاقات،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

05-20-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز کیلیے موجود مینز کھلاڑیوں نے خواتین ٹیم کے ساتھ لیڈز ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور دیگر کھلاڑی موجود تھے۔ یہ ملاقات ویمنز ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل ہوئی، اس کے بعد دونوں ممالک کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ مینز کرکٹرز نے خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ کے باقی میچز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔