وزیر اعظم ریلیف پیکیج: یوٹیلیٹی سٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
05-20-2024
(لاہورنیوز) یوٹیلیٹی سٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے 141 روپے 20 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کو 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے بولی موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔