عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

05-20-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2439ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے کی سطح پر آگئی۔