میٹروپولیٹن کارپوریشن نے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے سمری تیار کر لی

05-20-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں 282 واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہیں، جھلسا دینے والی گرمی میں شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

کمشنر آفس کی رپورٹ کے مطابق مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہوئے، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 61 جبکہ ایچ ای سی کے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس جواب دے چکے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے سے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس اپنی میعاد پوری کر چکے اور پانی صاف کرنے کے قابل نہیں رہے، پلانٹس بحالی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سمری تیار، وزیر اعلیٰ کو منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی۔ لاہور میں 282 خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی 3 سال تک بحالی اور دیکھ بھال کے لئے ایک ارب 45 کروڑ 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔