پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
05-20-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 258 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس75 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 17 کروڑ 52 لاکھ 5 ہزار 334 روپے مالیت کے 14 کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار 802 شیئرز کا لین دین ہوا۔