وفاقی بجٹ کی تیاریاں، اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کئے جانے لگے
05-20-2024
(لاہورنیوز) وفاقی بجٹ 2024-25 کی تیاریاں شروع کردی گئیں، اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کئے جانے لگے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہو گا، پلاننگ کمیشن آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 109 واں اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پلاننگ کمیشن اجلاس میں رواں مالی سال کے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ پیش کیا جائے گا، پلاننگ کمیشن زرعی، صنعتی، خدمات کے شعبے کے اعداد و شمار منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔