پنجاب اسمبلی کا اجلاس: اپوزیشن کا ہتک عزت بل کیخلاف شدید احتجاج
05-20-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن نے ہتک عزت بل 2024ء کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر بھرپور احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، ارکان نے بل کے خلاف ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔ اپوزیشن نے کالا قانون نامنظور، کالے کرتوت نامنظور کے نعرے لگائے، بل کے خلاف پلے کارڈز بھی اپنی نشستوں پر آویزاں کئے، اپوزیشن نے اعلان کیا کہ بل کو مسترد کرتے ہیں۔ امجد علی جاوید نے کہا کہ مجھے ایوان میں مسائل پر بات کرنے کی ڈوز مل گئی ہے، میں افسروں کی نااہلیاں اور نالائقیوں کی کالک سیاستدانوں پر ملنے نہیں دوں گا، اس گلے سڑے نظام کا آپریشن اور نشاندہی کرتا رہوں گا۔