مولانا فضل الرحمان کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو: گورنر پنجاب
05-20-2024
(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، وہ اپنے تحفظات کو ٹیبل پر لائیں لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سینئر لیڈر ہیں، گھر میں بھی 6 لوگوں کے درمیان گلہ شکوہ ہو جاتا ہے، مولانا صاحب کی نمائندگی موجود ہے، اسمبلی میں بیٹھ کر کمی کوتاہیوں کو دور کرنا چاہئے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے انتشار کی سیاست کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مودی سے ہاتھ ملا لوں گا پاکستان کے سیاستدانوں سے نہیں۔