گزشتہ چند روز کے دوران لیموں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
05-20-2024
(ویب ڈیسک) موسم گرما کے آتے ہی جہاں دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچتی ہیں وہیں اس بار لیموں کو بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔
گرمیوں کا آسان اور سستا توڑ بھی مہنگا ہو گیا، لوگ گرمی میں ٹھنڈک پانے کیلئے لیموں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران لیموں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کلو لیموں 500 کے بجائے ایک ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے خبر اور نااہل انتظامیہ کی وجہ سے لیموں اور گوشت کی قیمت برابر ہو گئی لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شہریوں نے بتایا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لیموں پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ انتظامیہ لیموں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔