کینسر کے آخری سٹیج میں علاج بیکار ہو جاتا ہے، تحقیق
05-20-2024
(لاہور نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کینسر کے آخری سٹیج میں مریضوں کیلئے علاج بنیادی طور پر بیکار ہو جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاما اونکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کیموتھراپی، امیونو تھراپی، ٹارگٹڈ تھراپیز اور ہارمون تھراپی جیسے کینسر کے مختلف طریقہ علاج ایسے مریضوں کو بچانے میں ناکام ہو جاتے ہیں جن میں کینسر کا آخری سٹیج ہے اور وہ موت کے قریب ہیں۔ ایک ریسرچ سائنسدان مورین کیناوان نے کہا کہ چونکہ ہمیں ایسے مریضوں کی بقا کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، اس لئے تمام آنکولوجسٹ کو چاہئے کہ وہ صاف صاف اور ایمانداری کے ساتھ اپنے مریضوں کو حقیقت سے آگاہ کر دیں۔