عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

05-20-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے، عالیہ نے   انگلینڈ کے خلاف لیڈز  میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ  عالیہ ریاض ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔