خالد محمود کے تبصرے قومی ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں: پی سی بی

05-19-2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین خالد محمود کے تبصروں پر سخت ردعمل جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد محمود کے تبصرے قومی ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں، خالد محمود نے محض توجہ حاصل کرنے کے لیے غیرذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق یہ اہم وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہے، پوری قوم پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے، خالد محمود سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ حقائق کے برخلاف اور غلط معلومات پر مبنی تبصرے کریں۔