ساحل سمندر پر رن ون میراتھن، 1100افراد کی شرکت
05-19-2024
(لاہورنیوز) ساحل سمندر پر رن ون میراتھن کا انعقاد کیا گیا،11 سو سے زائد افراد نے میراتھن میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق میراتھن میں بچوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سمیت بزرگ افراد بھی شریک ہوئے، میرا تھن میں16ممالک کے 105 شہروں میں بیک وقت منعقد کی جارہی ہے۔میراتھن 21 ،10،5،1 کلو میٹر کی کیٹیگری پر مشتمل ہے ، شہر قائد میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میراتھن کے مختلف مقامات پر پینے کا پانی،فوری طبی امداد،واش روم،کھانے پینے اور شٹل سروس کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مدد کے لیے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔