صحافیوں کی مشاورت سے ہتک عزت قانون لائیں گے: عظمیٰ بخاری

05-19-2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کل تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلایا گیا ہے، تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے کل 12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔