پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل منظوری کیلئے کل اسمبلی ایجنڈے پر رکھ لیا
05-19-2024
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نےہتک عزت بل منظوری کیلئےکل اسمبلی ایجنڈے پررکھ لیا۔
پنجاب اسمبلی کےکل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا،سرکاری بزنس میں ہتک عز ت بل 2024 منظور کروایا جائےگا۔ پنجاب اسمبلی کےدیگر بزنس میں لوکل گورنمنٹ سےمتعلق سوالات کےجواب دریافت کیےجائیں گے۔ واضح رہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرچکی ہیں، صحافتی تنظیموں نےکل احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکل صحافتی تنظیموں سےملاقات کا اعلان بھی کیا ہے۔ ادھر اپوزیشن بھی ہتک عزت بل کو مسترد کرکےاس کی مخالفت کااعلان کرچکی ہے۔