پنجاب :گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی عائد

05-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی کٹائی پنجاب میں تقریباً اختتام کو پہنچ گئی ہے، بیشتر گندم کھیتوں سے اٹھائی جا چکی ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،پنجاب کی گندم دوسرے صوبوں میں نہیں جائے گی، صوبے کے  تمام اضلاع میں چیک پوسٹوں کو 5 روز میں فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے حوالے سے احکامات وزارت داخلہ پنجاب اور حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر فوڈ کو دئیے  ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات  کا مقصد گندم کی سمگلنگ کی روک تھام ہے، پرمٹ کے بغیر اب گندم صوبے سے باہر نہیں جائے گی۔