لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
05-19-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اکثر و بیشتر اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے ٹی شرٹ اور سیاہ ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں میں اٹکا سفید پھول لائبہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔