ٹی20 ورلڈ کپ: سر ویو رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کا امکان

05-19-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سرویو رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویو رچرڈز سے رابطے میں ہے اور انہیں قومی ٹیم کا مینٹور بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  سر ویو رچرڈز سے معاملات جلد طے پانے کا امکان ہے، سر ویو رچرڈز کو مینٹور بنانے سے کیریبئن کنڈیشنز پر ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ سر ویو رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہیں۔