شبیر جان مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ
05-19-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
اداکار شبیر جان حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران والدہ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری والدہ والد صاحب سے کہتی تھیں کہ اس کو مت مارو، یہ میرا کھوٹا سکہ ہے جب یہ چلے گا تو کوئی دوسرا سکہ نہیں چلے گا۔ شبیر جان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ آج اللہ نے وہ دن دکھایا اور مجھے وہ مقام دیا ہے، والدہ میرے لئے بادام، کاجو نکال کر رکھتی تھیں، میں ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ جایا کرتا تھا۔ سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہم والدہ کا کوئی قرض نہیں اتار سکتے نہ ہی والدین کا کوئی نعم البدل ہے۔