کرول چوکی پولیس نے اشتہاری قاتل کو گرفتار کر لیا

05-19-2024

(ویب ڈیسک) گجرپورہ، کرول چوکی کے انچاج عدنان گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ میں مطلوب اشتہاری محمد آصف کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والا اشتہاری آصف اپنے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج مقدمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو مطلوب تھا۔ ملزم  آصف کو  گرفتاری کے بعد تفتیش کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔