شادی سے انکار، ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا

05-19-2024

(ویب ڈیسک) شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کی کوشش،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص ملیحہ نامی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر  فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں عظیم ، ملیحہ اور ساجدہ خرم شامل ہیں۔ گرین ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرکے ملزم وقاص کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ، ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔