پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے

05-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی باڈی بلڈرز کا بڑا کارنامہ، پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے۔

ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل جیتا، ارسلان بیگ نے سپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے 90 کلوگرام میں میڈل جیتا۔ سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے بتایا کہ پاکستان نے پہلی بار یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔ اس موقع پر ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے بھی پاکستانی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔