آئی ایم ایف نے روپے کی قدر سے متعلق پریشان کن پیشنگوئی کردی

05-18-2024

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی موجودہ قدر کے بجائے آئندہ سال جون تک ہونیوالی روپے کی قدر میں گراوٹ کے مطابق کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق حکومت روپے کی موجودہ قدر کے مطابق جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے روپے کی اگلے سال کی قدر کی بنیاد پر بجلی ٹیرف مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھوچکا ہوگا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 329 روپے تک گرجائے گی، لیکن آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں کے تعین کیلیے کس قدر کی سفارش کی ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا۔