حقہ پینے کے شوقین افراد خبردار، ماہرین نے مضر صحت اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی

05-18-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے حقے سے صحت پر ہونیوالے مضر صحت اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ حقہ نوشی کی شرح عام آبادی میں تقریباً 30 فیصد ہے جبکہ زیادہ تر طلبا عام طور پر اس سے منسلک ممکنہ خطرے سے لاعلم بھی ہیں۔بڑی عمر کے افراد کی بات کی جائے تو یہ شرح 60 فیصد تک ہوجاتی ہے۔ ان میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو حقے کوسگریٹ کی طرح خطرناک نہیں سمجھتے جبکہ کچھ لوگ تو اسے سرے سےنشے کے طور پر یا سگریٹ نوشی کے طور پر دیکھتے ہی نہیں ہی۔ ماہرین کا مزید کہنا تھاکہ حقہ پینے والوں کو کینسر کی ایسی اقسام کا سامنا کرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے جن میں پھیپھڑوں کا کینسر،غذائی نالی کا کینسر،منہ کا کینسر،مثانے کا کینسر اور لبلبے کا کینسر شام ہے۔