اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

05-18-2024

(لاہورنیوز) ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی سال 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 102 ملین ڈالر کا سرپلس ظاہر کرتا ہے، گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3ارب 92کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملکی برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں اور درآمدات 5 فیصد کم ہوئیں، تجارت، خدمات اور آمدن کا 10 مہینوں کا مجموعی خسارہ رواں سال مزید 7 فیصد تقریباً ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کم کرکے تقریباً 25 ارب ڈالر کیا ہے۔