سونے کی قیمت میں پھر فی تولہ قیمت میں 3100روپے کا بڑا اضافہ

05-18-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر سونے کی قیمت میں تین ہزارروپے سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا بازار میں 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے۔