لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ ہونے والے امتحانات کا شیڈول جاری

05-18-2024

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ ہونے والے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبر سلپس اپلوڈ کر دی گئی ہیں اور ان کے گھروں میں رولنمبر سلپس بھجوا دی گئی ہیں، ریگولر امیدواروں کے لاگ ان میں بھی رولنمبر سلپس اپلوڈ کر دی گئی ہیں، 20 اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 23 مئی بروز جمعرات کو ہو گا۔ 23 اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 24 مئی بروزجمعہ کو ہو گا، 22 اپریل کو منسوخ ہونے والا انگلش کا پرچہ اب 25 مئی بروز ہفتہ ہو گا۔