جمہوری استحکام کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے: گورنر پنجاب

05-18-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہو گی، اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے ایک پیج پر ہونا چاہئے۔  گورنر جعفر مندوخیل نے کہا بلوچستان کی بہتری، ترقی اور امن و امان ترجیح ہے۔ دوسری طرف گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، ہمیں وسیع تر قومی مفاد میں ذاتی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔ ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی اور عبدالعلیم خان نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔