وزیر تعلیم پنجاب کا کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

05-18-2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کیا۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کرغز حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی تصاویر آ رہی ہیں، کرغستان حکام پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کرغستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔ رانا سکندر حیات نے کہا قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں، کرغز حکومت پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔