وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی، نوٹیفکیشن جاری
05-18-2024
(لاہور نیوز) فنانس ڈویژن نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اکنامک ایڈوائزری کونسل کی سربراہی کریں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی اور شہزاد سلیم شامل ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔