بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا بوسیدہ نظام، 9 ڈسکوز کوٹے سے کم بجلی لینے پر مجبور

05-18-2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بوسیدہ نظام کی وجہ سے 9 ڈسکوز کوٹے سے کم بجلی لینے پر مجبور ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق 9 ڈسکوز 1400 میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع کر رہی ہیں، 9 ڈسکوز کو 16 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیاں 16 ہزار کے بجائے ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ تک بجلی وصول کرتی ہیں۔ 9 تقسیم کار کمپنیوں کی کل ڈیمانڈ 1700 میگاواٹ سے زائد ہے، تقسیم کار کمپنیاں کوٹے کے مطابق بجلی وصول کریں تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم ہو سکتی ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر ساڑھے 24 سو میگاواٹ تک کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکوز کا سسٹم بہتر ہو تو شارٹ فال صرف ہزار میگاواٹ تک ہو سکتا ہے، کوٹے سے کم بجلی وصول کرنے میں کیسکو اور میپکو سب سے آگے ہے جبکہ کم کوٹہ وصول کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں میں آئیسکو شامل نہیں ہے۔