خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا: رانا ثناء اللہ
05-18-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کر رہا ہے کرنا کچھ بھی نہیں، کے پی حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا، ممنوعہ چیز بھی مل رہی ہے۔