جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

05-18-2024

(لاہور نیوز) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 مئی تک بیرون ملک دورے پر ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے دورہ امریکا کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔