ڈکیتی کرنیوالے 2 پولیس اہلکارگرفتار، مقدمہ درج

05-18-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں پولیس اہلکار بھی شہریوں کو لوٹنے لگے، ڈکیتی میں ملوث دوپولیس اہلکاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغلپورہ میں تعینات اہلکار خرم اور پولیس لائنز میں تعینات احسن نے سندرداس روڈ پر شہری بلال کو لوٹا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تھے، اہلکاروں نے بلال کو چیکنگ کے لئے روکا اور 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔