کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے سامنے آنے چاہئیں: حافظ نعیم الرحمٰن

05-17-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کسانوں اور غریب لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے سامنے آنے چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی تمام کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے، اگر اللہ نے چاہا تو کسانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، حکومت چار سو ارب کا جو پیکیج دینے جا رہی ہے یہ کرپشن کا مجموعہ ہے، دور بدل گیا، اب آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ 76 سال میں پہلی بار ایسا ہوا کہ گندم نہیں خریدی گئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے 19 مئی کو پشاور میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان بھی کیا۔