پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

05-17-2024

(لاہورنیوز) پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے فائنل میں ترکمانستان کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی، پاکستان نے 21-25، 19-25، 25-20، 14-25 سے فتح حاصل کی۔ پاکستان پورے ایونت میں ناقابلِ شکست رہا، مسلسل چھ میچز جیتے، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔