سموگ کے خاتمے کے لئے منصوبے کا آغاز کر دیا: مریم اورنگزیب

05-17-2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کےخاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جلد کسان کارڈ کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ کے لئے بھی منصوبہ لایا جا رہا ہے، پنجاب کے کسانوں کو سبسڈائز جدید مشینری فراہم کر رہے ہیں۔