لٹریچر فیسٹیول واقعے کا معاملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی
05-17-2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں پیش آنے والے واقعے پرمعروف اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر بےحد شرمندہ ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ جو ناگوار سلوک ماہرہ خان کے ساتھ کیا گیا وہ پورے بلوچستان نے نہیں بلکہ صرف اُس ایک شخص نے کیا، میں بحیثیت بلوچ اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ میں ماہرہ خان سے معافی کا طلب گار ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی تقریب میں ماہرہ خان نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں دورانِ تقریر ہجوم کی جانب سے اداکارہ پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی گئی تھی۔