نبیل ظفر نے شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا

05-17-2024

(ویب ڈیسک) معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار نبیل ظفر نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔

رپورٹ کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران اداکار سے ثانیہ مرزا سے متعلق سوال کیا گیا۔پروگرام کے میزبان نے نیبل ظفر سے سوال کیا کہ ثانیہ مرزا کا ماننا ہےکہ اُنہیں زندگی گزارنے  کے لیے کسی کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اکیلی ہی کافی ہیں تو کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ نبیل ظفر نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی صرف ایک مرد یا عورت پر ختم نہیں ہوتی، ہمارا دینِ اسلام بھی یہی کہتا ہے۔