زیرو کاربن اور ہواوے کے درمیان بیٹر انرجی سٹوریج سسٹمز پر مل کر کام کرنے کامعاہدہ طے پاگیا

05-17-2024

(لاہور نیوز) زیرو کاربن اور ہواوے کے درمیان بیٹر انرجی سٹوریج سسٹمز پر مل کر کام کرنے کامعاہدہ طے پاگیا۔

رپورٹ کےمطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں زیرو کاربن اور ہواوے کے درمیان  بیٹر انرجی سٹوریج سسٹمز پر مل کر کام کرنے پر ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ میاں حمزہ عامر محمود ،سی ای او زیرو کاربن بلال افضل اور مینجنگ ڈائریکٹر ہواوے پاکستان مسٹر رابن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب   کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئےمسٹر رابن  کا کہنا تھا کہ  زیرو کا کاربن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے۔ آپ سب لوگوں کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم بہت اچھے پارٹنر اور دوست ہیں۔خصوصی طور پر گزشتہ سالوں سے زیرو کاربن کی پرفامنس بہت اچھی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ زیرو کاربن کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت خوشی ہے۔زیرو کاربن اور ہواے مل کر اچھا مستقبل ترتیب دیں گے۔ دوسری جانب بزنس ہیڈ آف زیرو کاربن محمد بلاول کا کہنا تھا کہ  ہواوے کے ساتھ کر انرجی کے شعبے میں بہتری لائیں گے۔ہواوے کے ساتھ پاکستان میں ہزاروں لوگ وابستہ ہیں ۔امید ہے زیرو کاربن اور ہواوے کا ساتھ دیر پا ثابت ہو گا ۔ واضح رہے کہ بعد ازاں سی ای او زیرو کاربن بلال افضل 'ڈائریکٹر آف پنجاب گروپ میاں حمزہ عامر محمود اور مینجنگ ڈائریکٹر ہواوے مسٹر رابن نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ایم او یو کی تقریب میں ہواوے اور زیرو کاربن نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔