403 ملازمین کو احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
05-17-2024
(ویب ڈیسک) کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اس وقت 403 سرکاری ملازمین احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، 80 سرکاری ملازمین اس وقت نیب انکوائریز بھگت رہے ہیں، 90 سرکاری ملازمین کے کیسز تحقیقات کی سطح پر ہیں۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ تحقیقات یا ٹرائل کا سامنا کرنے والے سرکاری ملازمین کے نام ظاہر نہیں کئے جا سکتے، کرپشن ثابت ہونے یا پلی بارگین کرنے پر سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے 10 سال کے لئے نااہل کر دیا جاتا ہے۔