علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

05-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔