گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار تبدیل کر دیئے

05-17-2024

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکولوں کا آغاز صبح 7 بجے ہو گا، سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی جبکہ جمعہ والے دن چھٹی صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی۔ ان دنوں میں گرمی سے بچانے کیلئے بچوں کو کھلی جگہ یا پلے گراؤنڈ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز نئےاوقات کار پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی، احکامات نہ ماننے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔