آئندہ بجٹ میں 5مرلہ کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
05-17-2024
(لاہور نیوز) آئندہ بجٹ میں 5 مرلہ کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق بی ،سی ،ڈی کیٹیگری کے علاقوں میں قائم 5 مرلہ کے مکانوں کو دی گئی چھوٹ ختم کی جائے گی، چھوٹ ختم ہونے سے محکمہ ہاؤسنگ کو 2 ارب روپے کی آمدن حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ اے کیٹیگری کے علاقوں میں قائم پانچ مرلہ کے گھروں پر پہلے ہی چھوٹ ختم کی جا چکی ہے۔