تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 59 روپے تک اضافہ
05-17-2024
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 59 روپے تک اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز گوشت کی فی کلو قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کی گئی ہے، تین رو ز میں مرغی کا گوشت 59 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔ آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 316 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے انڈے 261 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ واضح رہے لاہور میں گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 22روپے اضافہ ہوا جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے260روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔