پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

05-17-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، قائد اکیڈمی اور پی ای سی اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے۔

پنجاب حکومت نےصوبائی وزیرتعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی نئی اتھارٹی کے قیام پر پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں پنجاب حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کی براہ راست سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازہوں گی۔ اتھارٹی کےسی ای او اور ان کے ماتحت تین ایم ڈی ہوں گے۔