پنجاب کے567 سکولوں میں ایک بھی ٹیچر موجود نہیں
05-17-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تو کر دیا گیا لیکن کئی سکولوں میں کوئی ٹیچر ہی موجود نہیں ہے۔
پنجاب کے567سکولوں میں ایک بھی ٹیچر موجود نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کا تعینات کردہ کوئی ٹیچر موجود نہیں اور دوسرےسکولزسےعارضی ٹیچر لے کر کام چلایا جا رہا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سکولوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت 13 ہزارسرکاری سکولوں کوپرائیویٹ شعبے کے اداروں کے انتظامی کنٹرول میں چلانے کا بھی فیصلہ کر چکی ہے۔