ثناء جاوید اور شعیب ملک کے بیرون ملک سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

05-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ بیرون ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک آج کل نیویارک میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، ثناء اور شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے اپنے اکاؤنٹس پر دلکش مقامات سے خوبصورت تصاویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ امریکی شہر نیو یارک سٹی میں موسم سرد ہونے کے سبب دونوں معروف شخصیات نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سرد موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ ثناء جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل اور نظر بد سے بچنے کا ایموجی استعمال کیا ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دل بنایا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ثناء اور شعیب ملک کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم کچھ ناقدین کی جانب سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔