پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 75 ہزار کی حد دوبارہ بحال

05-17-2024

(لاہور نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 154 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے 100 انڈیکس 75 ہزار 85 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 266 پوائنٹس اضافے کے بعد 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسیدوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔