آسٹریلیا کا وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان فین زون بنانے کا فیصلہ

05-17-2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کیخلاف 6 وائٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایک مخصوص سٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے، سٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک سٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان چھ وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز کے دوران چھ مختلف وینیوز پر سٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا، انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔